۹ آذر ۱۴۰۳ |۲۷ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 29, 2024
مفتی منیب الرحمٰن اور شیعہ عالم دین علامہ صادق تقوی کی ملاقات؛

حوزہ/ مفتی منیب الرحمن نے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے اپنے عقیدے پر کاربند رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد اور نظریات کے احترام پر تاکید کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف اہل سنت عالم دین مفتی منیب الرحمٰن سے شیعہ عالم دین علامہ صادق تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین اور جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ مفتی منیب الرحمٰن سے ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کی جانب سے گذشتہ دنوں پاکستان کا سفر کئے جانے اور مختلف مسالک فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کو ایک خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے باہمی گفتگو اور ملاقاتوں کے سلسلے پر تاکید کی۔

مفتی منیب الرحمن نے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے اپنے عقیدے پر کاربند رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد اور نظریات کے احترام پر تاکید کی۔

مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے آخر میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کو اپنی جانب سے سلام اور دعائیں پہچانے کی تاکید کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .